• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی، سماجی تنظیموں کی ریلیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر )یوم تکریم شہدا کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے  پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلیوں کا انعقاد، پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش اور سانحہ9 مئی کی مذمت، پی پی کی جانب سے یوم تکریم شہدا کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت علی حیدر گیلانی نے کی، ریلی میں سردار فرہان علی دریشک سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی، گورنمنٹ ہائی سکول نانڈلہ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن فیض احمد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی آج پاکستان میں محفوظ ہیں، یوم تکریم شہدا کے سلسلے میں اہل شمس آباد اور انجمن تاجران جمعہ بازارکے زیر اہتمام جمعہ بازار شمس آباد میں ریلی نکالی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، مشیر وزیر اعظم ملک عبد الغفار ڈو گر،ملک شوکت ڈو گرکی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی، سول سو سائٹی فورم کے زیر اہتمام اور مسلم بوائز ہائی سکول کے اشتراک سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر سماجی رہنما و چیف کوآرڈینیٹر سول سو سائٹی فورم شاہد محمود انصاری نے کہا کہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، سول سوسائٹی انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے، دریں اثنا شہرکے مختلف سکولوں بشمول اے پی ایس اور گیریژن اکیڈمی میں یوم تکریم شہدا کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے پاک فوج کے شہدا کو اپنی تقاریر کے ذریعے پلے کارڈز اٹھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
ملتان سے مزید