ملتان(سٹاف رپورٹر)واپڈا ہسپتال کو سپلائی دی گئی ایک دوا کا نمونہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان نے مس برانڈڈ قرار دے دیا ڈرگ انسپکٹر شاپ رکن عالم ٹاون راؤ ساجد محمود نے ہسپتال سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے تجزیہ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے تھے جن میں سے ایک کیپسول لائی لین جو کہ ہائی نون فارما کا تھا اسے مس برانڈڈ قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے کیس مزید کارروائی کے لئے صوبائی کوآلٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔