• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ پولیس نسل پرست اورامتیازی سلوک کی حامل ہے، چیف کانسٹیبل، اعتراف تاریخی موقع ہے، فرسٹ منسٹر

گلاسگو (طاہرانعام شیخ) اسکاٹ لینڈپولیس کےچیف کانسٹیبل سرایان لونگسٹن نے اسکاٹش پولیس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پولیس فورس ادارہ جاتی طور پر نسل پرست اورامتیازی سلوک کی حامل ہے، اس میں پایا جانے والا تعصب اوردیگر برے رویئے ایک بڑی تشویش کا باعث ہیں۔ سرایان لونگسٹن کا کہنا ہے کہ پولیس کلچر میں حقیقی تبدیلی لانے اورمسائل حل کرنے کیلئےسب سے پہلے مسائل کی موجودگی کو تسلیم کرنا ضروری ہےلیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے اعتراف کایہ مطلب نہیں کہ آفیسرز اور اسٹاف انفرادی طورپر ریشسٹ اور سکیسٹ ہیں بلکہ مجھے ان کےکام اور صلاحیتوں پرفخر ہے۔ سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا کہ انہیں پولیس کے اندرنسل پرستی کاذاتی تجربہ ہے، جب میں نوجوان تھا تومختلف مقامات یا دوستوں کے ساتھ میری ایک درجن سےزیادہ بار تلاشی لی گئی، حمزہ یوسف نے چیف کانسٹیبل کی طرف سے ادارہ جاتی نسل پرستی کے اعتراف کو ایک تاریخی اوریادگار موقع قرار دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہےکہ برطانیہ میں کسی بھی پولیس فورس کے سربراہ کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کاپہلا بیان ہے، واضح رہے کہ مارچ میں بیرونس لوئیس کیسی نے اپنی ایک انکوائری رپورٹ میں بتایا تھا کہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس ادارہ جاتی طور پر نسل پرست ہے۔

یورپ سے سے مزید