• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر ورلڈ سے کالز موصول ہوتی رہی ہیں، سنیل شیٹھی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی انڈر ورلڈ سے کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔

فلموں میں ایکشن ہیرو کے حوالے سے مشہور سنیل شیٹھی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انڈر ورلڈ کے ساتھ اپنے جھگڑوں کا تذکرہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انڈر ورلڈ سے انہیں زیادہ تر فون فلم میں اداکاری کے زمانے میں آتے جن میں دھمکیاں دی جاتی تھیں اور انکے جواب میں میں وہ ان کالز کرنے والوں کو برا بھلا ہی کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے ان سے کہتے تھے کہ تم کیا پاگل ہوگئے، تمہیں انڈر ورلڈ والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے؟ یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ تو میں ان سے کہتا کہ میں غلط نہیں ہوں، آپ میری حفاظت کریں۔

 واضح رہے کہ سنیل شیٹھی نے اپنی او ٹی ٹی سیریز کا آغاز دہراوی بینک سے کیا اور اب حال ہی میں "ہنٹر ٹوٹے گا نہیں توڑے گا" میں نظر آئے، جس پر انہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔ 

وہ نہ صرف بالی ووڈ بلکہ اب تو کرکٹ کے حلقوں میں بھی معروف ہیں، اسکی وجہ بھارتی کرکٹر کے ایل راہول ہیں جو سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کے شوہر ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید