• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک ہالیڈے کے دوران سال کا گرم ترین دن ہونے کا امکان

لندن (پی اے) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بینک ہالیڈے کے دوران ساؤتھ ایسٹ ویلز اوربرسٹل چینل کے گرد ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت24 سینٹی گریڈ اور سال کا گرم ترین دن ہونے کا امکان ہے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بینک ہالیڈے کے دوران موسم کی یہ شدت بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران بارش ہونے کا امکان کم ہے اور زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کو برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ حرارت 23.4سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانیہ کے شمال کی جانب موسم ہوا کا زبردست دباؤ رہنے کا امکان ہے، موجودہ صورت حال میں ہوا کے دباؤ کے معنی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے ہیں، جس سے موسم کی شدت کم ہوجائےگی اور ٹھنڈک محسوس ہوگی۔ تاہم کسی بھی علاقے میں صورت حال ہیٹ ویو میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت 20 درجہ سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ کورونا کی وبا کے بعد یہ مصروف ترین بین ہالی ڈے ہوگا اور برطانیہ کے بہت سے علاقوں کے لوگ دن میں تفریح کا مزا لیں گے۔
یورپ سے سے مزید