• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں درست شمار نہ کیا گیا تو سڑکوں پر عوام کی عدالت لگائینگے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہمیں درست شمار نہ کیا گیا تو سڑکوں پر عوام کی عدالت لگائینگے، جعلی ڈومیسائل بنا کر شہر کے کوٹےبھی چھینے جارہے ہیں ، شہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی، خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہونے والے کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا، عمران خان نے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے پر ایک کےبعد ایک جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا کر پاکستان کے معصوم عوام کو بہکاکر ریاست کے مخالف کھڑا کر دیا ، جب عمران خان نے دیکھ لیا کے اب میرا بیانیہ نہیں بکنے والا تو اپنے کارکنان کو پھنسا کر خود بیچ کا راستہ تلاش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کیوں کیا گیا کوئی ملک کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ صرف ایک لالچ کیلئے کہ کسی طرح دوبارہ وزیراعظم بن کر بیرونی آقاؤں کا ادھورا کام مکمل کریں ۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی, اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے ذمہ داران،شعبہ خواتین،ٹاؤنز و یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید