• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے تین ویلفیئر ہسپتال ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک

راولپنڈی (وسیم اختر‘ سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے تین ویلفیئر ہسپتالوں کو پنجاب حکومت کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کر دیا گیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئی جی پولیس پنجاب کی درخواست پر مجاز اتھارٹی نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس ویلفیئر ہسپتال لاہور کو میو ہسپتال لاہور، پولیس ویلفیئر ہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ اور پولیس ویلفیئر ہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹیچنگ ہسپتال پنجاب پولیس کے مذکورہ ہسپتالوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک ہونے سے پولیس ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ ان ٹیچنگ ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں گی۔ پولیس حکام کو توقع ہے کہ اب تینوں پولیس ویلفیئر ہسپتالوں میں الٹرا ساؤنڈ مشینیں‘ ڈینٹسٹری اور دیگرسہولیات کے ساتھ 24گھنٹے ڈاکٹرز کی دستیابی بھی ممکن ہو سکے گی۔ 
اسلام آباد سے مزید