• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو متعلقہ افسران نے منصوبے پر ہونے والی ابتک کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا ترقیاتی کام کامیابی کیساتھ مقررہ مدت سے پہلے ہی تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد میں سگنل فری انٹری کی سہولت میسر آئیگی،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ کو آپریشنل کرنے سے قبل فنشنگ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت لائٹس نصب کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کے باضابطہ افتتاح کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔
اسلام آباد سے مزید