راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 8موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں آصف الرحمٰن کے جنرل سٹور سے 2موٹرسائیکل سوار35 ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹیکسلا چوک میں 2موٹرسائیکل سوار حماد علی کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر اس کاموبائل ، تھانہ گوجرخان کے علاقہ ڈھوک شاہ زمان میں 2موٹرسائیکل سوارمحمد امین سے اسلحہ کی نوک پر 15سوروپےاور موبائل،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ سیکٹر 4میں 2موٹرسائیکل سوار شایان احمد سے35 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے ،چاہ سلطان میں شہری کے گھر سے نقدی ،ایل سی ڈی اور طلائی بالیاں ،ڈھوک چودھریاں میں ابرار کے گھر سے تالے توڑ کر ایک لاکھ 20ہزار اوردیگر سامان مالیتی10ہزارروپے،میانہ پھمبل میں محمد رشید کے گھر سےتالے توڑ کر اڑھائی تولے سونا اور 35 ہزار روپے ،منورکالونی میں گرین بس میں دوران سفرانجم اظہر کے پرس میں سے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ مالیتی پانچ لاکھ روپے ، سعوری ریال 6 لاکھ روپے ،سعودی سکے مالیتی 15 ریال اور چھوٹا بٹوا جس میں 1130 روپے تھے۔