• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اختتام پذیر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی 22ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایف آئی ٹی 2025) گزشتہ روز کامسٹیک سیکرٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گئی،دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے محققین اور ٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت تھا، جس کے تحت مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے استعمال میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس کو 32 ممالک سے 627 تحقیقی مقالے موصول ہوئے، جو گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والی کانفرنسز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں، محتاط نظرثانی کے بعد 99تحقیقی مقالے منظور کیے گئے، جنہیں 11 تکنیکی شعبہ جات اور 19 سیشنز میں پیش کیا گیا۔ اس طرح کانفرنس کی قبولیت کی شرح تقریبا 15 فیصد رہی۔
اسلام آباد سے مزید