راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے 12ملزموں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 10لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیرودہائی ، نیوٹاؤن ، کینٹ ، ویسٹریج ، نصیر آباد ، ریس کورس ، چکری ، وارث خان ، آراے بازار ، کلرسیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ادھرقتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ اشتہاری مجرم نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل اور اس کی اہلیہ سمیت دو خواتین کو زخمی کیا تھا۔دریں اثناء دو گینگز کے 4 ملزموں کو گرفتار کرکےمسروقہ اور چھینے گئے 19 موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 12 مسروقہ موٹر سائیکل و چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا، جب کہ تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ و چھینے گئے 7موٹر سائیکل برآمد کیے۔