اسلام آباد(جنگ نیوز)سانحہ اے پی ایس پشاور،ہمارےزخم ہرےبھرےہیں ابھی۔ قوم اپنے نونہالوں کیساتھ ہونےوالی دہشت گردی کو کبھی نہیں بھولےگی۔ انتشارو افراتفریکی بناپر ہی دشمن کو ملک و قوم کی سلامتی پر نقب لگانے کے مواقع ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپی پی کے مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان اور مقامی چرچ کے پادریوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیں سانحہ پشاور کے زخم مندمل نہیں ہوئے اور نہ ہی قوم کبھی اس سانحے کو فراموش کرپائیگی ۔