راولپنڈی،کلرسیداں (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں حادثات، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ روات کے علاقہ ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122کے مطابق چک بیلی روڈ پر ایف ایکس کار،موٹر بائیک اور مزدا گاڑی کے حادثہ کی کال موصول ہوئی، ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچیں،جہاں کارمیں سوار 45سالہ خاتون کی موت واقع ہوچکی تھی اور ایک مرد اور موٹرسائیکل سوار زخمی حالت میں تھے۔ تھانہ مورگاہ کومقبول احمد نے بتایا کہ میں اپنے بھائی ظہور احمد اور روحان حمید ولد عبدالحمید کے ہمراہ نجی ہسپتال کے سامنے مین جی ٹی روڈ کراس کر نے کے لئے کھڑاتھا کہ فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک گاڑی جس کے ڈرائیور کا نام بعد میں دانیال فارس معلوم ہوا انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے چلا تا ہوا آیااورنے سیدھی ٹکر میرے بھائی ظہور احمد کو ماری جو شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔