• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ سے سکولوں کی صفائی کرانا افسوسناک ہے‘ شہزاد صدیقی

پشاور (جنگ نیوز)تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ ترجمان شہزاد احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بیشک صفائی نصف ایمان ہے اور اس امر کہ لئے پشاور کی گورنمنٹ سکولوں میں یوم صفائی کا انعقاد کیا گیا۔ مستقبل،علمی اور اخلاقی تربیت کرنے والے اساتذہ سے اس طرح صفائی کرانا تعجب اور انتہائی افسوس کا مقام ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے تمام سکولوں میں خاکروب تعینات ہیں اور باقاعدہ تنخواہ لیتے ہیں۔معاشرے کے معماروں کیساتھ ایسا سلوک کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس اقدام کے ذمہ دار اور حکم نامے دینے والوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ آج جس کرسی جس مقام پر بیٹھ کر یہ احکامات صادر کر رہے ہیں ان ہی اساتذہ کی تعلیم و تربیت کی وجہ سے ہیں۔ ایک وقت تھا جب اساتذہ کی تکریم کی جاتی تھی لیکن آج انہی اساتذہ سے کبھی پولیو تو کبھی مردم شماری، کبھی انتخابات کی ڈیوٹیاں، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کرنا، الیکشن کے لئے ووٹر لسٹیں مرتب کرنا اور اب صفائی کرانا ایک قابل مزمت اقدام ہے۔ حکومت وقت معاشرے کے ان معماروں کے حقوق کو تحفظ دینے اور ان کی تکریم کا خیال رکھنے کے لئے عملی اقدام کرے اور ایسے معاملات کا نوٹس لے۔ اساتذہ کا کام تعلیم و تربیت کرنا ہے نہ کہ یہ سب کام کرنا ہے۔
پشاور سے مزید