• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی قومی اتحاد کے زیراہتمام پاک فوج کی حمایت میں ریلی و مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیازی قومی اتحاد کے زیر اہتمام پاک فوج اور ریاستی اداروں کی حمایت میں اتوار کو پشین اسٹاپ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جناح چیک پوسٹ پر پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی،جہاں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاک فوج کے جوانوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور پاک افواج کی حمایت میں نعرہ بازی کی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیازی قومی اتحاد کے سربراہ سردار قلا خان نیازی نےافواج پاکستان کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاست دان کی گرفتاری کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ملک میں آگ لگادی جائے ،9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے حساس قومی مقامات پر حملہ کرکے ملک دشمن قوتوں کو خوش کیا ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے بلکہ قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی حفاظت امن و سلامتی کی ضامن ہیں، اسے مضبوط کرنے کی بجائے اپنے کارکنوں کی مدد سے پاک افواج کے خلاف سازش کرنا ملک دشمنی ہے اور ملک سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی خواہشات کو پورا کرنے والی پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اورملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید