• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ ملک زاہد اور محمد رفیق کے ایصال ثواب کیلئے محفل ذکر

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) جامع مسجد الکرم ایمسٹرڈیم میں بسلسلہ ایصال ثواب حافظ ملک زاہد مرحوم اور حاجی محمد رفیق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےمحفل ذکر حبیب خدا منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حضرت مولانا حافظ محمد عاطف امام و خطیب جامع مسجد الکرم نے کیا۔ حسنین خالد نے ذکر شریف درود شریف کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت مولانا وقار الاسلام اور حسنین خالد نے پڑھی۔ پاکستان سے آئے مشہور ثنا خواں قاری شاہد محمود قادری نے نعتیہ کلام پڑھا جبکہ حضرت مولانا حافظ محمد عمران قادری امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوائے حسن صحابہ کرام اجمعین اور والدین کے حقوق کے بارے میں بتایا۔ آخر میں خصوصی دعا حضرت مولانا حافظ محمد عمران قادری نے کی۔ صدر جامع مسجد الکرم چوہدری محمد مختار ،پاکستان پیپلز پارٹی ہالینڈ کے صدر چوہدری کرامت محمد انور میمن ،تحریک انصاف کے رہنما غلام حسین کیانی ،سینئر صحافی محمد جاوید اقبال کھوکھر، میر مختار میر، پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین محمد ارشد ،پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے نائب صدر محمد خورشید مغل .محمد یونس بٹ کاروباری شخصیت راجہ رب نواز سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید