• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) قومی احتساب ترمیمی بل 2023ء ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا، پیر کو پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر از خود قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 15 مئی کو اس بل کی منظوری دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی 2023ء آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظور شدہ سمجھا جائے گا۔ بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ نے قانون اور قواعد وضوابط کی روشنی میں تمام تقاضے پورے کرکے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹی فکیشن کا حکم دے دیا۔ نیب قانون کے مطابق نیب ترمیمی بل 1999ء سے نافذ العمل ہوگا۔نیب ترمیمی ایکٹ2023ء کے تحت چیئرمین نیب کو مزید اختیارات دیئے گئے،تمام زیر التوا انکوائریز جنہیں سب سیکشن 3 کے تحت ٹرانسفر کرنا مقصود ہو چیئرمین نیب غور کرینگے۔چیئرمین نیب کو کسی اور قانون کے تحت شروع انکوائریز بند کرنے کا اختیار ہوگا۔چیئر مین ایسی تمام انکوائز متعلقہ ایجنسی ،ادارے یا اتھارٹی کو بجھوا نے کا مجاز ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید