• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، میلے میں جانیوالوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی،6 ہلاک

تھرپاکر(نامہ نگار)مٹھی کے قریب میلے میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے باعث 6افراد ہلاک ہو گئے۔واقعہ رات گئے نواحی گائوں ویڑی جھپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک سو زائد زائرین پر مشتمل قافلہ فقیر پاربرہم کے میلے میں شرکت کیلئے پیدل جا رہا تھا جن کے اوپر اچانک آسمانی بجلی گر گئی جس کے باعث 6افراد ہلاک ہو گئے۔جن کی شناخت مٹھی کے رہائشی سنتوش سونارو، گوپو مل،ویوک لوہانو،ویلو کولہی،لالو اور بھلجی کولہی کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ5افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا تھا اور ان کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید