• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور طالبہ کی پڑھائی مکمل کرنے میں مدد کرنیوالے کتے کو بھی ڈگری مل گئی


امریکا میں معذور طالبہ کی پڑھائی مکمل کرنے میں مدد کرنے والے کتے کو بھی ڈگری مل گئی۔

 امریکا کی سیٹن ہال یونیورسٹی نے ڈپلوما مکمل ہونے پر اپنی ایک معذور طالبہ کے ساتھ اس کےمددگار کتے کو بھی ڈگری دے دی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کتے کو دینے کے لیے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ کتا وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی مالکن گریس ماریانی کے ساتھ روزانہ یونیورسٹی آتا تھا اور اس کی مدد کرتا۔ 

اسی لیے یونیورسٹی کی جانب سے’کنووکیشن‘ میں گریس ماریانی کے ساتھ جسٹن (کتے) کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے ڈگری سے نوازا گیا۔

جسٹن خوشی خوشی اسٹیج پر آیا اور دم ہلاتے ہوئے اس نے اپنی ڈگری کو اپنے منہ میں دبایا اور فوٹوگرافر کی طرف دیکھ کر تصویر بھی بنوائی۔ 

واضح رہے کہ گریس ماریانی نےسیٹن ہال یونیورسٹی سے بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید