• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر اور ترکیہ کا سفارتی تعلقات کی فوری بحالی پر اتفاق

نومبر 2022: دوحہ میں فٹبال ورلڈکپ کے دوران ملاقات میں مصر اور ترکیہ کے صدور مصافحہ کر رہے ہیں۔
نومبر 2022: دوحہ میں فٹبال ورلڈکپ کے دوران ملاقات میں مصر اور ترکیہ کے صدور مصافحہ کر رہے ہیں۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیسی نے اردوان سے فون پر بات کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری نے اپریل میں ترکیہ کا دورہ کرکے اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔

دونوں فریقین نے سفارتی تعلقات میں اضافے اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کی تیاری کیلئے ایک ٹائم فریم مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ 14 مئی کے صدارتی انتخابات کے بعد سربراہانِ مملکت کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید