• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات میں ملوث مردان کا سرکاری افسر معطل

9 مئی کے واقعات میں ملوث مردان کے سرکاری افسر کو معطل کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق یہ پہلا سرکاری افسر ہے جسے 9 مئی واقعات پر معطل کیا گیا ہے۔ 

محمد اسماعیل انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تھا۔

اس کے خلاف سٹی تھانہ مردان میں مقدمہ درج ہے، ملزم محمد اسماعیل گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل مردان میں ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق محمد اسماعیل نے مردان میں جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کیا تھا۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزم نے پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے اور تقاریر بھی کیں۔

متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے نفرت انگیز تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اسماعیل کو یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی منظوری سے معطل کیا جاچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید