• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا پر فخر کرتی ہیں اور ان کے کارناموں اور لازوال قربانیوں سے اپنے جذبوں کو جلابخشتی ہے۔جوقومیں اپنے شہداکو فراموش کردیتی ہیں ان کا دنیا سے وجود مٹ جاتاہے۔افواج پاکستان اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کرتی آرہی ہے،جتنی قربانی پاک فوج کے جوانوں نے دیں اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملک بھر سے سے مزید