• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی محافظ فوج کی مخالفت برداشت نہیں کر سکتے، ملک نجب گل ایڈووکیٹ

پشاور (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا میں 9مئی کے افسوسناک واقعات کیخلاف سیاسی رہنماؤں تاجروں علماء کرام ،طلبا، نوجوانوں اور سول سوسائٹی نمائندوں کی طرف سے ملک دشمن کاروائیوں کی مخالفت اور پاک فوج کی حمایت میں ریلیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ 9مئی کے افسوسناک واقعات کی مخالفت اور پاک فوج کی حمایت کیلئے وکلاء بھی میدان میں نکل آئے خیبر پختونخوا کے ممتاز قانون دان اور پشاور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ملک نجب گل خان خلیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9مئی کو جو ملک دشمنی کرائی گئی اس پربھارت نے جشن منایا گیا۔ ملک نجب گل خان خلیل ایڈوکیٹ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے خلاف پوری قوم کی طرف سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی سے واضح ہو گیا ہے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے اورملک کی محافظ فوج کی مخالفت برداشت نہیں کر سکتے۔
پشاور سے مزید