ملتان (سٹاف رپورٹر ) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن ملتان ڈویژن کا اجلاس چوہدری محمد اجمل اور سید محمد سلیم چشتی کی صدارت میں ہوا۔ مالک سندھی ۔جمشید خان۔ شیخ محمد رفیق۔ محمد خالد۔ محمد یوسف۔ خواجہ ناصر۔ مختیار حسین۔امانت علی۔محمد اسلم۔ مقبول چوہدری اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی، اجلاس میں گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اسوقت تنخواہ4سال پرانی والی اور مہنگائی 200 فیصد سے بھی بڑھ چکی ہے ۔ آئے دن دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اشیا خوردونوش اورپٹرولیم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ کم تنخواہوں اور پنشن میں 2 وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے، تنخواہوں اور پیشن میں200 فیصداضافہ کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور ملتان ڈیرہ غازیخان۔ سمہ سٹہ سیکشن میں بند کی جانے والی ٹرینوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔