کراچی (نیوز ڈیسک)قطری وزیراعظم کی افغانستان میں طالبان کے سربراہ سے ملاقات، عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12مئی کو افغانستان کے شہر قندھار میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور افغان طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخونزادہ کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ شیخ محمد کی جانب سے اخونزادہ سے خواتین کی تعلیم اور نوکریوں پر پابندی ہٹانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کو قطری سفارت کاری کی ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ کابل اور عالمی برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔