• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں جنگی جرائم، آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد

سڈنی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے دوران بنیادی وجہ شراب نوشی سامنے آنے پر آسٹریلوی فوجیوں پر کارروائی اور مشقوں کے دوران شراب پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اپنے فوجیوں کی افغان جنگ میں تعیناتی کے دوران جنگی جرائم کی تحقیقات کرائی تھیں جس میں انکشاف ہوا تھا کہ 39 بے گناہ افغانیوں کو صفائی کا موقع دیئے بغیر موقع پر ہی گولی مار کر یا تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔اس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ افغانستان میں ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آسٹریلوی فوجی شراب کے نشے میں تھے جس کے باعث وہ تناؤ سے بھرپور کارروائیوں میں درست فیصلے نہیں کرسکے۔افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار نئے قوانین کے تحت، فوجی حکام اہلکاروں کو ’’غیر جنگی کارروائیوں‘‘ پر زیادہ سے زیادہ دو الکحل مشروبات پینے کی منظوٹری دے سکتے ہیں اور وہ بھی صرف خاص ایام جیسے آسٹریلیا ڈے اور کرسمس ڈے وغیرہ۔ آپریشنل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی اہم مشن یا کارروائی سے اس میں شامل اہلکاروں کی بے ترتیب سانسوں کی جانچ کریں اور اگر کسی اہلکار کے خون میں الکوحل کی مقدار پائی گئی تو اس کے خلاگ تادیبی کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں کسی اہلکار نے الکوحل ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا تو اسے فوری طور پر اُس کارروائی یا مشن سے ہٹا دیا جائے گا اور اس پر ہتھیاروں اور گولہ بارود تک رسائی کی پابندی عائد کی جائے۔

یورپ سے سے مزید