• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: کتے کے حملے میں ایک لڑکے سمیت 3 افراد زخمی

لندن (پی اے) جنوب مغربی لندن کے علاقے تھارٹن ہیتھ میں کتے کے حملے کے نتیجے میں ایک لڑکے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو بدھ کی صبح 8:52 پر تھارٹن ہیتھ کے علاقے براؤٹن روڈ پر طلب کیا گیا تھا، جہاں مشتعل کتے نے ایک 7 سالہ لڑکے اور ایک شخص کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا، پولیس سے جائے وقوع پر ایک اور شخص نے بھی رابطہ کیا، جسے کتے نے حملہ کر کے زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جرمن شیفرڈ کتے کو پکڑ لیا گیا ہے اور اس کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ کتے کے مالک کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کسی کی حالت خطرے میں نہیں ہے۔

یورپ سے سے مزید