• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کا یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکیج کا اعلان

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کےلئے30کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ پیکج میں ائیرڈیفنس سسٹم اور ایمونیشن شامل ہے۔اس کے علاوہ پیکج میں پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے جبکہ ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155ایم ایم اور 105ایم ایم آرٹیلری راؤنڈز، 105ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائیرکرافٹ راکٹ بھی پیکج کا حصہ ہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6ارب ڈالر کی امریکی سیکورٹی امداد دی گئی ہے ، امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔پینٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید