• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ اور عمیمہ کی نصف سنچریاں چیلنجرز نے بلاسٹرز کو شکست دیدی

کراچی (کلثوم جہاں) جویریہ رؤف اور عمیمہ سہیل کی نصف سنچریوں کی بدولت چیلنجرز نے بلاسٹرزکو 5وکٹوں سے شکست دےدی۔فاتح ٹیم نے 191رنز کا ہدف5وکٹوں کے نقصان پر 41.2ویں اوورز میں پورا کیا۔ جویریہ رؤف 82اورکپتان عمیمہ سہیل 75رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ اس ناکامی کے بعد منیبہ علی کی ٹیم بلاسٹرزٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔آج چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ صبح 9بجے اسٹیٹ بنک کرکٹ گراؤنڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔بدھ کو اسٹیٹ بنک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نےٹاس جیت کر بلاسٹرز کو بیٹنگ کی دعودت دی۔بلاسٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45اوورز میں 190رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان منیبہ علی نے نصف سنچری اسکور کی۔ ارم جاوید نے 49رنزبنائے۔ معصومہ جعفری نے 4جبکہ سعدیہ اقبال نے 3وکٹیں لیں۔ چیلنجرز نے جویریہ رؤف اور عمیمہ سہیل کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر41.2ویںاوورز پر پورا کیا۔ جویریہ رؤف نے 82 اورکپتان عمیمہ سہیل نے 75رنز کی اننگز کھیلی۔ جویریہ رؤف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔ ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ 2جون کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4جون کو کھیلا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید