• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر ونسٹن چرچل کا ادھ پیا سگار نیلامی میں فروخت ہوگا

لندن (پی اے) دوسری جنگ عظیم کے دوران سر ونسٹن چرچل کا پیا ہوا آدھا سگار نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔ تقریباً 80سال قبل پیا ہوا سگار شیشے کے برتن سے ملا ہے۔ وارٹائم لیڈر نے 1943اور 1945کے درمیان رباط، مراکش میں قونصل جنرل ہیو سٹون ہیور برڈ کو آدھا پیا ہوا سگار دیا تھا، جنہوں نے 29اگست 1944کو وارٹائم برطانوی وزیراعظم کیلئے ایک ڈنر پارٹی کی میزبانی کی تھی۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ سٹون ہیور برڈ نے سگار کو گلاس جار میں رکھ دیا تھا اور انہوں نے 1973میں 81سال کی عمر میں اپنی موت تک اسے محفوظ رکھا۔ اب ان کے رشتہ داروں نے فیصلہ کیا ہے کہ 50سال تک کی دیکھ بھال کے بعد میمورابیلیو ٹکڑے کو فروخت کرنے کا وقت آ گیا ہے اور یہ 16 جون کو ڈربی شائر بیسڈ ہینسنز آکشنرز کے ساتھ 600 سے 900 پونڈ کی گائیڈ پرائس کے ساتھ ہتھوڑے کے نیچے جائے گا۔ ہینسنز آکشنرز کے مالک چارلس ہینسن کا کہنا ہے کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ گلاس جار سے کیا باہر نکلا ہے۔ یہ میمورابیلیو کا ایک شان دار ٹکڑا ہے، جو برطانیہ کے سب سے مقبول وزیراعظم اور دوسری جنگ عظیم سے منسلک ہے۔ ونسٹن چرچل سگار سے اپنی محبت کیلئے مشہور تھے اور وہ کبھی کبھار سگار ان لوگوں کو تحفے کے طور پر بھی دیتے تھے، جنہوں نے ان کی کسی بھی طرح سے مدد کی تھی۔ لوگوں نے انہیں نسلوں تک محفوظ کرنے کیلئے بہت کوششیں کیں اور اس معاملے میں ایک گلاس جار نے 79 برس تک بہترین کام کیا ہے۔ اوریجنل ہینڈ رائٹنگ لیبل جمع کرنے والوں کو اس کی اہمیت آفر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ آئٹم ہتھوڑے کے نیچے بہترین ہوگا۔ نیلامی کے بارے میں مزید معلومات آن لائن مل سکتی ہیں۔
یورپ سے سے مزید