• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض کی حد بڑھانے کا پروسیجر منظور، بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائیگا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)قرض کی حدبڑھانےکا پروسیجرل ووٹ منظور کر لیا گیا، بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائےگا۔رپورٹس کے مطابق ایوان میں کارروائی سے متعلق قرارداد 187کے مقابلے میں 241ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔ووٹ منظور کیے جانے سے بل پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پر ووٹنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ قرض کی حد 31.4کھرب ڈالر تک محدود رکھنے کو معطل کیے جانے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ ایوان میں 213ڈیموکریٹس اور 222ری پبلکنز اراکین ہیں۔ تاہم 29ری پبلکنز کو بل پر اعتراض ہے۔ اس طرح بل منظور کرنے کے لیے ری پبلکنز کو حریف ڈیموکریٹس کی بھی حمایت درکار ہے۔ ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا ہےکہ بل پر ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے ہوگی اور یہ منظور کرلیا جائے گا۔قانون سازی کر لی گئی تو قرض کی حد یکم جنوری 2025 تک معطل کردی جائے گی۔ اس طرح نومبر 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں اس معاملےپر سیاست نہیں چمکائی جاسکے گی۔
یورپ سے سے مزید