اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین نے وزارت کی طرف سے پاکستان سویٹ ہوم کیلئے 6کروڑ سالانہ گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ سویٹ ہوم کے دورہ میں انہوںنے بچوں سے ملاقات بھی کی۔ زمرد خان نے کہا کہ سویٹ ہوم کے مراکزمیں ہزاروں بچے زیرکفالت اور بہترین ماحول میں تعلیم و تربیت پا رہے ہیں۔