• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی جانب سےکریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سےڈالرخریدنےکی اجازت دیئے جانےکی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18روپے تک کی بڑی کمی‘روپیہ تگڑا ہوگیا ‘

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید18روپے کی بڑی کمی سے 308 روپے سے کم ہوکر290اور قیمت فروخت13روپے کی کمی سے311سے کم ہوکر 298 روپے ہوگئی ۔

یورو کی قیمت بھی 19روپے تک گھٹ گئی ،پاؤنڈبھی 20 روپے تک سستا ہو گیاجبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر بھی گھٹ گئی ۔

 ملک میں سونے کی قیمت 5400روپے فی تولہ کی بڑی کمی سے 2لاکھ 29ہزار روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 4629 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 96ہزار 331 روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 50روپے فی تولہ کی کمی سے 2750روپے فی ہو گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں بھی 37روپے فی کلو کی بڑی کمی ،گھریلو سلنڈر سلنڈر 438 روپے اور کمرشل سلنڈر 1686روپے سستا ہو گیا‘

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ت

فصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 284.80 روپے سے بڑھ کر 285.00روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 285.60روپے پر برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 18.70 روپے کی کمی سے 328.70روپے سے کم ہو کر 310.00 روپے اور قیمت فروخت 19روپے کی کمی سے 332.00روپے سے کم ہو کر 313.00روپے ہو گئی ہے،جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 19.80روپے کی کمی سے 381.20روپے سے کم ہو کر 361.40 روپے اور قیمت فروخت 20روپے کی کمی سے 385.00روپے سے کم ہو کر 365.00 روپے ہو گئی ہے

دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 9پیسے کی کمی سے 285.38 روپے ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر8933روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید