• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر گامزن کریگی‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنےبیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال جو عمران خان کے پیدا کردہ ہے ان حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دے گی کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی جماعت ہے جسے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار فتنہ خان اور اس کی جماعت پی ٹی آئی ہے، موجودہ حکومت وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کی ریلیف کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب دوبارہ پاکستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی عوام کی مقبول جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں حکومت بنائے گی۔
کوئٹہ سے مزید