• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فضائیہ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون سے اس کے آپریٹر کی ہلاکت کی تردید کردی

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ اس نے ایسا کوئی کمپیوٹر پروگرام (سیمولیشن ) نہیں چلایا جس میں مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون کے ہاتھوں کسی آپریٹر کی ہلاکت ہوئی ہو۔امریکی فضائیہ کے مطابق گزشتہ ماہ کرنل ٹکر ہملٹن کچھ ’’ غلط ‘‘ کہہ بیٹھے تھے اور ان کے بیان کو سیاق وسباق کے بغیر پھیلادیا گیا۔کرنل ہملٹن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکی فضائیہ نے ایک ورچوئل ٹیسٹ میں مصنوعی ذہانت کے ڈرون کے ذریعے انتہائی غیر متوقع حکمت عملی اپنائی جس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایک ڈرون کو دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا ۔ انسانی آپریٹر نے مصنوعی ذہانت سے لیس اس ڈرون کو اپنے اس ہدف کو مارنے سے باربار منع کیا۔
اہم خبریں سے مزید