• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل کرنے پر ملازمین کا ڈاکٹر خالد عراقی سے اظہار تشکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونیورسٹی آفیسرزنے جمعہ کے روز صدر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد فرید صدیقی کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور افسران وملازمین جامعہ کے پے فکسیشن کے مسائل کو حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین بھی موجود تھے۔ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور بالخصوص صدر نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ ملازمین کے مسائل جن میں سرفہرست پے فکسیشن کا مسئلہ تھا جو آج حل ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آپ ملازمین کو درپیش دیگر مسائل بھی حل کرتے رہیں۔ جس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ میری روز اول سے ہی کوشش ہے کہ ملازمین جامعہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے جائز مطالبات پرجامعہ کے قوانین کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے۔ دریں اثناء ایسوسی ایشن نے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید ظفرحسین کا بھی شکریہ اداکیا۔

ملک بھر سے سے مزید