• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا انتہائی قابل اعتبار نظام آئرس متعارف کرادیا

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے اپنے مراکز پر آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا انتہائی قابل اعتبار نظام آئرس متعارف کرا دیا ہے، جس کی بدولت شہریوں کی شناختی معلومات میں دہرے اندراج کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نادرا نے شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کے دہرے اندراج پر قابو پانے کے لئے انگلیوں کے نشانات پر مبنی نظام ایک دہائی پہلے متعارف کرایا تھا، جسے مزید مستحکم بنانے کے لئے اس میں چہرے کی تصویر کی شناختی معلومات کو شامل کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید