• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیتھرو کے سیکورٹی گارڈز کی نئی ہڑتالوں کا اعلان اگلے ہفتے متوقع

لندن (پی اے) توقع ہے کہ ہیتھرو ائرپورٹ کے سیکورٹی گارڈز کی نئی ہڑتالوں کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ یو نائٹ کے ارکان تنخواہ کے معاملے پر ایک دیرینہ تنازع کا شکار ہیں جو پچھلی ہڑتالوں کی طرف لے گیا تھا۔ باور کیا جاتا ہے کہ نئی ہڑتالوں کا اعلان جمعہ کو ہوگا تاہم اب خیال ہے کہ کمپنی کو نوٹس اگلے ہفتے دیا جائیگا۔ ایک بیان میں یونائٹ نے کہا ہےکہ ہیتھرو پر ہڑتال کا نوٹس اب موثر نہیں ہے اسے اس وقت تک روکا رکھا جائے گا جب تک اگلے ہفتے آجروں کو نوٹس نہیں دیا جاتا۔ ہیتھرو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ہم ہڑتال کے رخنے کو کم از کم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے تاکہ وہ سخت محنت کے بعد اپنی موسم گرما کی تعطیلات سے لطف اٹھا سکیں۔ سیدھی سادھی حقیقت یہ ہے کہ ساتھیوں کی اکثریت یونائٹ کی ہڑتالوں کی حمایت نہیں کرتی۔ اگر یونائٹ کچھ کہنے کی اجازت دے تو ساتھی دو سالہ مہنگائی کے لحاظ سے تنخواہوں میں اضافے پر تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم مسائل کو حل کرنے کے لئے یونائٹ سے بات چیت جاری رکھیں گے۔
یورپ سے سے مزید