• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی انجینئر نے دوڑنے والا ’’ کوڑے دان‘‘ بنالیا

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی انجینئر نے پہیوں والا کچرا دان بنایا ہے جو 88کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے31سالہ مائیکل والہیڈ نے فیس بک مارکیٹ پلیس سے پہیوں والا کوڑے دان صرف 25ڈالر میں خریدا اور اسے بدلنے کا تہیہ کیا۔ انہوں نے رقم جمع کی اور 900ڈالر کا سوزوکی جی پی 125انجن لگایا۔ دو اسٹروک انجن کے علاوہ انہوں نے میگنیشیم گوکارٹ پہیئے لگائے۔ اس کے بعد پورے نظام کا ڈھانچہ اور چیسس ڈیزائن کیا۔ اس کے بعد آگے اضافی پہیہ بھی لگایا۔اسٹریئنگ وھیل لگانے کے بعد وہ کوڑے دان میں بیٹھے اور اسے دوڑانے کی ویڈیو بنائی جو بہت مشہور ہورہی ہے۔ اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے تو جاری ہی ہیں لیکن اب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی رابطہ کیا ہے۔اس سے قبل مئی 2021 میں ایک اور شخص اینڈی جیننگز نے بھی کوڑے دان پر موٹر لگاکر اسے 72کلومیٹر تک دوڑانے کا عملی مظاہرہ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔اس کے جواب میں مائیکل نے نارتھ یارک شائر میں واقع ایلونگٹن ہوائی اڈے پر وہ خود کوڑے دان میں بیٹھے اور اسے 55میل فی گھنٹے یعنی 88کلومیٹر فی گھنٹے تک دوڑا کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ 
یورپ سے سے مزید