• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین ایک بار پھر ایل پی جی مافیا کی جانب سے قیمتوں میں ازخود اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ،ضلعی انتظامیہ سے ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید، ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق نے مشترکہ بیان میں ملتان اورگردونواح میں ایل پی جی مافیا کی جانب سے ایک بار پھر قیمتوں میں از خود اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور میں رکشہ ڈرائیورز کو ایل پی جی 2 سو روپے کلو مل رہی ہے لیکن افسوس کہ ملتان اورگردونواح میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے غریب رکشہ ڈرائیورز شدید پریشانی سے دوچار ہیں، ضلعی انتظامیہ ایل پی جی مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کو یقینی بنائے، بصورت دیگر امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔
ملتان سے مزید