• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، رانا مبشر اقبال

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن)کے پاس ہے،نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں اپنے حلقہ میں کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
لاہور سے مزید