• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا پرویز بٹ کا شیلٹر ہوم کا دورہ ، بچیوں کی نگہداشت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شیلٹر ہوم لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقیم خواتین اور بچیوں کے ساتھ یومِ خواتین منایا، کیک کاٹا اور شیلٹر ہوم میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران حنا پرویز بٹ نے شیلٹر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور رہائش، خوراک، تحفظ، طبی سہولیات، صفائی، بچیوں کی نگہداشت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید