• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی، خواجہ سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے ایران کے سپریم لیڈر شہید سید آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی سربراہ قائد جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے اس موقع پر کہا ہے کہ امن قائم کرنا میری ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں ہے۔
لاہور سے مزید