لاہور (نیوزرپورٹر)عالمی یومِ خواتین کے موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا-سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسلام نے عورت کو روحانی، معاشی، سماجی اور سیاسی سطح پر واضح حقوق عطا کیے ہیں مگر افسوس کہ عملی طور پر خواتین کو اکثر ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔