لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ہیلتھ وژن کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال میں سال 2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران ایمرجنسی اور اؤٹ ڈور میں 3 لاکھ 56 ہزار 168 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایل جی ایچ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2 ماہ میں 16,787 چھوٹے بڑے آپریشنز، 3,17,642 لیبارٹری ٹیسٹ، 52,445 ایکسرے، 21,515 الٹراساؤنڈ، 14,783 ای سی جی، 12,057 سٹی سکین، 3,119 ایم آر آئی اور 3,058 ڈائلسز کیے گئے۔