• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کو معیاری ادویات ملنی چاہئیں نہ کہ ایکسپائری انجکشن، خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مناواں کا اچانک دورہ کیا -خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا - اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، سی ای او ہیلتھ اور ہسپتال انتظامیہ موقع پر موجود تھے-صوبائی وزیرنے ہسپتال کے ویسٹ ڈسپوزل کے ناقص انتظامات پرناراضی کا اظہار کیا - انہو ں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی سہولیات اور معیاری ادویات ملنی چاہئیں نہ کہ ایکسپائری انجکشن-صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنے خاندان کے کسی فرد کو ایسا انجکشن لگوائیں گے ۔
لاہور سے مزید