• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی کی “میرا پیارا” ٹیم نے گمشدہ 50 سالہ خاتون کو اہلِ خانہ سے ملا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کی “میرا پیارا” ٹیم نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ 50 سالہ خاتون کو اہلِ خانہ سے ملا دیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون ماڈل ٹائو ن ڈویڑن لاہور کے علاقے سے ملی تھیں جن کی شناخت سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو کے ذریعے ممکن ہوئی۔سیف سٹی کی “میرا پیارا” ٹیم نے خاتون کا انٹرویو ریکارڈ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد خاتون کے کزن نے سیف سٹی حکام سے رابطہ کیا اور بتایا کہ خاتون کا نام طلعت سلطانہ ہے جو جنوری 2026 سے گمشدہ تھیں۔
لاہور سے مزید