لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، نیلا گنبد اور کلب چوک مال روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف میکلوڈ روڈ، آسٹریلیا چوک، ایمپریس روڈ و دیگر کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے 3 کلومیٹر ریڈیس پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی ۔