• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت حج کرنیوالے 16 پولیس افسران کے نام واچ لسٹ میں شامل

اسلام آباد (این این آئی)ہر سال مفت حج کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے 16اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔

 اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا گیا۔ ہر سال مفت حج کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے 16 افسران واہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق واچ لسٹ میں شامل افسران کو آپریشنل ڈیوٹیز سے بھی ہٹادیا گیا، اقدام افسران کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہر سال مفت میں حج پر جانیوالے افسروں اور اہلکاروں کو حوالات کی ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مفت حج کرنیوالے افسران قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر نام شامل کراتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید