• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کیلئے جاسوسی کرنیوالا ایف بی آئی ایجنٹ جیل میں انتقال کر گیا

نیویارک (نیوزڈیسک ) سوویت یونین کیلئے جاسوسی کرنے والا سابق ایف بی آئی ایجنٹ امریکی جیل میں انتقال کر گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رابرٹ ہینسن نامی جاسوس نے 20سال سے زیادہ عرصے تک سوویت یونین اور پھر روس کیلئے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھاامریکی حکام نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ادارے ( ایف بی آئی) کا سابق ایجنٹ رابرٹ ہینسن جیل خانے میں مردہ پایا گیا۔79سالہ ہینسن کو 20سال سے زائد عرصے تک سوویت یونین اور بعد میں روس کیلئے جاسوسی کا جرم قبول کرنے کے بعد 2002میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔کولوراڈو میں اپنی سزا کاٹنے والا ہینسن 1976میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن میں شامل ہوا اور ایف بی آئی کے مطابق 1985 میں اس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات فروخت کرنا شروع کیں ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ 2001میں ہینسن کی گرفتاری کے وقت تک اسے متعدد انسانی ذرائع، انٹیلی جنس تکنیکوں اور خفیہ امریکی دستاویزات سے سمجھوتہ کرنے کے بدلے میں 1.4ملین ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم، بینک فنڈز اور ہیروں سے معاوضہ دیا گیا تھا۔ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ بیورو نے امریکی حکومت کے کچھ انتہائی حساس رازوں کے بارے میں ہینسن پر بھروسہ کیا لیکن اس نے اعتماد کو برقرار رکھنے کے بجائے غلط استعمال کیا اور دھوکہ دیا، اس نے اپنے تجربے اور تربیت کو انسداد انٹیلی جنس ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا۔

یورپ سے سے مزید